۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انوار العلوم ہندوستان

حوزہ/ ہر سال کی طرح امسال بھی بسلسلۂ ولادت با سعادت صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا جشن عصمت کا انعقاد ہندوستان کی معروف علمی درسگاہ جامعہ امامیہ انوار العلوم الہ آباد میں ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال کی طرح امسال بھی بسلسلۂ ولادت با سعادت صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا جشن عصمت کا انعقاد ہندوستان کی معروف علمی درسگاہ جامعہ امامیہ انوار العلوم الہ آباد میں ہوا۔

ہندوستان کی معروف علمی درسگاہ جامعہ امامیہ انوار العلوم آلہ آباد میں عظیم الشان جشن عصمت کا انعقاد

جشن کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے مولوی محمد عباس سلمہ نے کیا، جس کے بعد جامعہ امامیہ کے بعض طلاب ذوی الاحترام نے منظوم کلام بارگاہ شہزادی میں پیش کیا جشن کے آغاز میں مولانا محمد طاہر صاحب استاد جامعہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ مثل سابق امسال بھی مدیر جامعہ حجۃ الاسلام مولانا سید جواد حیدر جوادی صاحب قبلہ نے اپنی بہترین انداز نظامت سے محفل کو اختتامی منزل تک پہنچایا، جشن مسرت میں جامعہ امامیہ سے فارغ طلاب کرام نے بھی کلام پیش کیا، جس میں مولانا حیدر کربلائی صاحب، مولانا زمن صاحب کانپوری، مولانا زمن حیدر صاحب زید پوری، مولانا ذیشان عباس سہیل صاحب بارہ بنکوی اور مولانا عباس رضا عامر الرضوی صاحب سونوی، شہر آلہ اباد سے بھی مقامی شعراء کرام کے علاؤہ بیرونی شعراء میں جناب خورشید صاحب مظفر نگری، جناب ارم صاحب بنارسی، جناب بیباک صاحب امروہی ، جناب ظفر صاحب نصیر آبادی ، جناب عابد نظر صاحب امروہی ، مولانا جناب اعظم صاحب میرٹھی (استاد جامعہ) نے بہترین کلام بارگاہ بی بئ دوعالم میں پیش کیا دوران محفل تمام گزشتگان بالخصوص بانئ ادارہ علامہ سید ذیشان حیدر جوادی طاب ثراہ کو یاد کرتے ہوئے سورۂ فاتحہ سے ایصال ثواب کیا گیا۔

ہندوستان کی معروف علمی درسگاہ جامعہ امامیہ انوار العلوم آلہ آباد میں عظیم الشان جشن عصمت کا انعقاد

جشن میں کثیر تعداد میں علماء و افاضل بالخصوص فارغ طلاب جامعہ امامیہ کے علاوہ مومنین نے شرکت فرمائی۔

ہندوستان کی معروف علمی درسگاہ جامعہ امامیہ انوار العلوم آلہ آباد میں عظیم الشان جشن عصمت کا انعقاد

واضح رہے کہ جامعہ امامیہ انوار العلوم اپنے نظام تعلیم و تربیت میں ملک کے اندر الگ شناخت و پہچان رکھتا ہے جس سے سینکڑوں کی تعداد میں تعلیم و تربیت سے آراستہ ہوکر ہونہار طلاب و علماء و افاضل ملک و بیرون ملک میں بہترین دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ہندوستان کی معروف علمی درسگاہ جامعہ امامیہ انوار العلوم آلہ آباد میں عظیم الشان جشن عصمت کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .